• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انعامات کالالچ دے کر پرچی جوا کرانے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)انعامات کالالچ دے کرپرچی جوا کرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ وارث خان کو سب انسپکٹر قیصراعجاز نے بتایاکہ مخبر خاص کی اطلاع پر محمدسیرت خان کو قابو کرلیاگیا جوکہ برلب سٹرک لالی چوک ڈھوک کھبہ میں کھڑا اپنے مخصوص گاہکوں کو انعامات کا لالچ دے کر پرچی جواء میں مشغول تھاجس کے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہو ئے سفید شاپر کی از خود تلاشی لینے پر رقم و ٹک 2300 روپے ایک عدد چھٹہ نمبرز پر چیاں برآمد ہو ئیں جبکہ مزید تلاشی دائیں بغلی جیب کی لینے پر 2 عدد مو با ئل برآمد ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید