اسلام آباد،چکوال ( خصوصی نمائندہ،نمائندہ جنگ ) واپڈا کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کی نمائندہ تنظیم آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری، سٹاف کی بے تحاشہ کمی اور دوران کار جان لیوا حادثات، کنٹریکٹ ملازمین کے مسلسل استحصال اور ملازمین کو درپیش دیگرمسائل اور حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف کل 17 ستمبر بروز بدھ وفاقی دارالحکومت میں یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور بزرگ مزدور راہنما خورشید احمد، مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی، رمضان خان اچکزئی، حاجی اقبال خان، گوہر تاج، جاوید اقبال بلوچ، عمران خان اور دیگر عہدیداران کی قیادت میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔