راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے نوجوان کے قاتل کو سزائے موت دیدی، 29اپریل 2023کو تھانہ نصیر آباد میں درج کیس کے مطابق ویس عرف ریاض خان عرف معیز سکنہ افغانستان نے لڑکی کے تنازعہ پر کامران نامی نوجوان کو قتل کر دیا تھا۔