راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لئے چکوال پولیس وکیل کالونی پہنچ گئی ، تھانہ چک لالہ کو تھانہ سٹی چکوال کے اے ایس آئی عدنان عباس نے بتایا کہ 489ایف ت پ تھانہ سٹی چکوال کے مجرم اشتہاری محمد رمضان ولد مشتاق احمد کی گرفتاری کے لئےوکیل کالونی میں ملزم محمد رمضان کے گھر ریڈ کیا گیا تو ایک شخص نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر بلند آواز لگائی کہ رمضان بھاگ جاؤ پولیس آگئی ہے جو محمد رمضان اشتہاری مجرم دیوار پھلانگ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا جبکہ آواز لگانے والے شخص کو قابو کر لیا جس نے بعد دریافت اپنا نام و پتہ گلفام احمد ولد مشتاق احمد سکنہ وکیل کالونی گلزار قائد راولپنڈی بتلایا جو کہ اشتہاری مجرم محمد رمضان کا حقیقی بھائی ہے ،پولیس نے اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔