راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)ایم ایس او راولپنڈی کے زیر اہتمام بعنوان میرا تو سب کچھ میرےنبیؐ ہیں، رحمت للعالمین طلبہ سیمینارجمعرات 18 ستمبر شام 4 بجے آرٹس کونسل راولپنڈی میں ہوگا۔محمد سفیان ناظم اطلاعات کے مطابق ایم ایس او پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین کے علاوہ علمائے کرام، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما، تاجر برادری، وکلاء، ڈاکٹرز، پروفیسرز اور برادر طلبہ تنظیموں کے نمائندگان خطاب کریں گے۔