نئی دہلی (نیوزڈیسک)مریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کا پہلا مرحلہ ناکام ہوگیا۔ بھارت کاکہنا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں اور واشنگٹن اس پر مسلسل دباؤ ڈال رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کاپہلامرحلہ اختتام پذیرہوگیا جبکہ دونوں ممالک تجارتی مذاکرات میں کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال نے کی۔ دونوں فریقین نے مزید ملاقاتوں پر تو اتفاق کیا ہے لیکن بڑے مسائل پر پیش رفت نہ ہوسکی۔