• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں مصنوعی ذہانت کا فروغ، پہلا نیشنل ایجنٹک اے آئی ہیکاتھون لانچ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انوویسٹا نے گوگل کے اشتراک سے پاکستان کا پہلا نیشنل ایجنٹک اے آئی ہیکاتھون لانچ کر دیا، ایجنٹک اے آئی ہیکاتھون کا مقصد پاکستان کو عالمی اے آئی انقلاب کی صفِ اول میں لانا ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے انوویسٹا نے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (PAFLA)، گوگل اور سسٹمز لمیٹڈ کے تعاون سے ملک کا پہلا نیشنل ایجنٹک اے آئی ہیکاتھون 2025 کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ ہیکاتھون کا مقصد جدید اے آئی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر ملک کے بڑے معاشی، سماجی اور ماحولیاتی مسائل کے حل تلاش کرنا ہے۔ گوگل اس منصوبے کا ٹیکنالوجی پارٹنر ہے۔ اس ہیکاتھون میں گوگل کلاؤڈ پلیٹ فارم پاکستانی ڈیویلپرز کو جدید اے آئی ٹولز تک رسائی فراہم کرے گا۔ اس تعاون سے مقامی ٹیلنٹ کو عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اور رہنمائی میسر آئے گی، جو پاکستان کی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم پر دیرپا اثر ڈالے گی۔
اہم خبریں سے مزید