• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کرنٹ لگنے اور ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 فراد جاں بحق، ایک شخص زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے پورٹ قاسم وائرلیس گیت کے قریب واٹر ٹینکر نے رکشا کو ٹکر ماری جس سے خاتون نیچے گر پڑی، اس دوران سامنے سے آنے والے شاول نے خاتون کو کچل دیا،حادثے میں رکشا بھی تباہ ہوگیا ،حادثے کے بعد واٹر ٹینکر ڈرائیور اور ہیوی مشینری کا ڈرائیور فرار ہوگئے،متوفیہ کی جناح اسپتال میں شناخت 35 سالہ آمنہ زوجہ محمد ریاض کے نام سے ہوئی ہے،گلبہارلسبیلہ پل کے کے قریب موٹرسائیکل سلپ ہونے سے گر کر 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا ، عمر 25 برس کے قریب بتائی جاتی ہے ، شناخت نہیں ہوسکی، دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹاون میں واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 65 سالہ کرامت ولد سلطان شاہ اور اسکا بیٹا 18سالہ بلال ولد کرامت شاہ جاں بحق ہوگئے ، لاشیں جناح اسپتال لائی گئیں،پولیس نے بتایا کہ ابتدئی طور پر معلوم ہوا ہے کہ باپ اور بیٹا گھر میں پانی کی موٹر ٹھیک کررہے تھے کہ اس دوران انھیں کرنٹ لگا ،علاوہ ازیں سپر ہائی وے خادم سولنگی گوٹھ میں واقع گھر سے ایک نوجوان کی پھندا لگی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کیا گیا،متوفی کی شناخت 18 سالہ نعمان ولد رضوان شیخ کے نام سے کی گئی، پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے پنکھے سے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم خودکشی کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید