کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شربت فروش کی جانب سے کمسن بچیوں سے زیادتی کیس میں متاثرہ چار بچیوں نے عدالت میں اپنا زیر دفعہ 164کے تحت بیان قلمبند کروادیا،بچیوں نے عدالت کے روبرو ملزم شبیر تنولی کو شناخت کرلیا،پولیس کی جانب سے ملزم کے اعترافی جرم کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔