کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ اب سب کچھ عیاں ہوچکاہے کہ اسرائیل فقط آلہ کار غز ہ میں نسل کشی انسانیت سوز مظالم کا اصل مرتکب سامراج ہے، عرب اسلامک سربراہی کانفرنس اعلامیہ کی سیاہی خشک نہ ہوئی کہ ظالم و قابض صہیونی جنوبی ریاست نے غزہ پر قیامت ڈھادی، افسوس انسانیت سسک رہی ہے کوئی پرسان حال نہیں قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد توقع تھی کہ اسلامی سربراہی اجلاس میں ایسے غیر معمولی فیصلے کئے جائینگے۔