• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم منیبہ اسکول کو ایف بی ایریا کا ماڈل اسکول بنائیں گے، عادل عسکری

کراچی( اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا سے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی عادل عسکری نے منیبہ گورنمنٹ پرائمری اسکول فیڈرل بی ایریا بلاک 6 کو لینڈ مافیا کے حوالے کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے جمعرات کو اسکول کا دورہ کیا تو اساتذہ اور طلبہ کے علاوہ علاقے کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئ، پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے سابق صدر سہیل عابدی بھی موجود تھے، رکن اسمبلی عادل عسکری نے کہا کہ گزشتہ کئی برس سے اس اسکول کو لینڈ مافیا کو فروخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ایم کیو ایم، میڈیا اور علاقے کے لوگوں کی مدد سے اس کی فروخت کو ناکام بنادیا گیا ہے، اس اسکول میں غریب بچے پڑتے ہیں مگر محکمہ تعلیم کو اس کی پروہ نہیں، اس موقع پر انھوں نے سکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ وہ اس اسکول کو لینڈ مافیا سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں اور اسکول کو جعلی مالک کے حوالے کرنے کے بجائے اس کی تزئین و آرائش کریں اور اس کے کاغذات کو درست کرتے ہوئے لینڈ مافیا کو دینے والے تمام نوٹفکیشن منسوخ کریں، ہم منیبہ اسکول کو فیڈرل بی ایریا کا ماڈل اسکول بنائیں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل عابدی نے کہا کہ سابق وزیر پیرمظہر الحق کے دور میں بھی اسکول کو بیچنے کی کوشش کو عوام نے ناکام بنایا اب بھی ناکام بنائیں گے، انھوں نے صوبائ وزیر تعلیم سردار شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب بچوں کو تعلیم سے دور نہ کریں اور خود اسکول کا دورہ کریں اور ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید