کراچی(اسٹاف رپورٹر) علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ انسانی تاریخ میں ایسے ادوار بھی گزرے ہیں جب معاشرہ مختلف اکائیوں میں تقسیم تھا اور ناانصافی کا یہ حال تھا کہ جانور کی قیمت عورت اور غلام سے زیادہ سمجھی جاتی تھی، اس دورِ ظلم و بربریت میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نے اس وقت کے نظام کے خلاف آواز بلند کی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے،ظلم کیخلاف آواز بلند کرنا سنتِ رسولﷺ ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دفتر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام منعقد سالانہ”یوم مصطفی ﷺ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی اور علامہ سید عقیل انجم قادری نے بھی خطاب کیا۔