• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر، ملزمان کیلے کے گودام میں متعدد شہریوں سے نقد رقم اور دیگر اشیا چھین کر فرار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر سلطان آباد میں واقع کیلے کے گودام میں ملزمان متعدد شہریوں سے نقد رقم اور موبائل فون اور دیگر اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے،ملزمان نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک لگا رکھے تھے اور کیپ پہن رکھی تھی۔ واردات میں چارملزمان ملوث ہیں،ملزمان نے واردات کے دوران ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ،ایس ایچ او کے مطابق ملزمان ایک لاکھ روپے نقد رقم اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے ہیں، واردات کا مقدمہ گودام مالک کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید