پشاور ( لیڈی رپورٹر )نان بائی ایسوسی ایشن نے حکومت کو دو دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے جس کے بعد صوبہ بھر میں ہڑتال اور جلوس و احتجاج کا اعلان کیا ہے واضح رہے کہ نان بائی ایسوسی ایشن کے چیئرمین رحیم صافی تین دنوں سے لاپتہ ہیں جبکہ ان کا موبائل بھی آف آ رہا ہے اس حوالے سے ایسوسی ا یشن کی کابینہ کاایک ہنگامی اجلاس میلاد چوک میں منعقد ہوا اور صوبہ بھر میں ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا اس حوالے سے نان بائی ایسوسی ا یشن کے صدر حاجی خستہ گل کا کہنا ہے کہ ہم نے جلوس کی شکل میں تاجر انصاف خیبر پختون خواکے چیئرمین حاجی شاہد خان کے افس میں ان سے ملاقات کی اور ان کے ذریعے ایس پی ارشد خان سے رابطہ کرنے کی بعد گلبہار پولیس چوکی محلہ اسلام اباد میں روزنامچہ رپورٹ درج کی گئی جبکہ حاجی شاہد خان نے دو دنوں کہ یقین دہانی پر ہڑتال موخر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ اگر دو روز میں رحیم صافی برامد نہ ہوا تو پوری نان بائی ایسوسی ایشن صوبہ بھر میں ہڑتال اور جلوس نکالے گی۔