پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے طلباء کو غیر ملکی زبانیں سکھانے کے پروگرام کا آغاز کردیا ،مختلف شعبوں کے طلباء کو پہلے مرحلے میں جرمن،عربی اور انگریزی زبانیں سکھائی جائیں گی، اس حوالے س نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے تعاون سے غیر ملکی زبانوں کے پروگرامز میں داخل طلبہ کے لئے اورینٹیشن تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔