پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ تاتارا پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ حیات آباد فیز 6 میں قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر 4 ملزمان گرفتار کر لیے۔گرفتار افراد نوجوان نسل کو بے راہ روی میں دھکیلنے اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جرم کا اعتراف کر لیا۔خواتین کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔