• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗایک شخص قتل ٗکسٹم اہلکاروں پر دو حملوں کے بعد ملزمان فرار

پشاور( کرائم رپورٹر) ایک شخص کوقتل کردیا گیا کسٹم اہلکاروں پر حملے ٗرہزنی کی وارداتوں میں اضافہ اور پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپہ مارا ۔عادل خان ولد درے خان سکنہ شیر پاؤ چارسدہ حال تہکال پایان نے تہکال پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب اس کا بھائی شہر یار جو دودھ فروش ہے زاہد کے ساتھ بیٹھک میں موجودتھا کہ فائرنگ کی آواز سن کر وہ اندر گیا تو معلوم ہوا کہ زاہد نے اس کے بھائی شہر یا ر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے مدعی کے مطابق ملزم اور مقتول دوست تھے اورشہر یار کی ملزم کے ساتھ دوستی ختم کرنے پر تکرار ہوئی تھی ۔تھانہ سربند کی حدود رنگ روڈ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کسٹم اہلکاروں کے دفتر اور یکہ توت میں ان کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم عملہ محفوظ رہااور دفتر کے گیٹ اور گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کر لئے ۔حیات آباد میں شوکت خانم ہسپتال کے قریب مسلح رہزنوں نے ڈاکٹر حماد احمد سکنہ سوات حال یونیورسٹی ٹاؤن سے قیمتی موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔تھانہ حیات آباد پولیس نے فیز فور میں ایک گھر میںقائم قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر دو عورتوں اوردو مردوں کو قابل اعتراض حالت میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔رنگ روڈ پر پی اے ایف پل کے قریب ایک شخص نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے مزدا ٹرک کے ڈرائیور فیصل ولد شمس الرحمن سے 27ہزارروپے اور دستاویزات چھین لئے اور فرار ہو گیا ۔تھانہ خزانہ کی حدود میں رہزنوں نے محمد عظیم سے اسلحہ کی نوک پر موبائل ٗپندرہ ہزارروپے اور شناختی کارڈ چھین لیا ۔تھانہ چمکنی کی حدود جی ٹی روڈ پر چنگ میں سوار نوسربازوں نے مویشی تاجر شیر رحمان کو دو لاکھ 35ہزارروپے سے محروم کردیا ۔تھانہ خان رازق شہید کی حدود بابو حیدر وڈ پر محمد جمیل کو موٹرسائیکل سے محروم کردیا گیا ۔
پشاور سے مزید