پشاور (نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار پشاور نے عدالتوں کی حدود میں موبائل فونز کے سگنلز کی بند ش پر متعلقہ حکم کو خبردار کیا ہے کہ سگنلز کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے بصورت دیگر ہر طرح کےاحتجاج پر مجبور ہوجائیں گے اور ساتھ ہی پشاور ہائیکورٹ میں ہائی کورٹ بار کی جانب سے رٹ پٹیشن دائر کی جائی گی ادھر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن پشاور نے سگنلز کی بند ش کے خلاف احتجاج کے دوران جیل گیٹ بند کر کے ہر قسم کے جیل اور پولیس چالان کو سیشن کورٹس کے میں جمع ہونے سے روکے رکھا۔ گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ باراور ڈسٹرکٹ بارز کے صدور امین الرحمان یوسفزئی اور قیصر زمان ایڈووکیٹس نے میڈیا سے گفتگو کی۔ اس موقع پر نائب صدر پشاور ہائیکورٹ بار ارشد نوشہروی، جنرل سیکرٹری پشاور بار زاہد اللہ زاہد ایڈووکیٹ، رفیق مہمند ایڈووکیٹ، بابر خان یوسفزئی اور دیگر سینئر وکلاء بھی موجود تھے۔ پشاور ہائیکورٹ بار کے صدر امین الرحمان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے کہاکہ پشاور ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے احاطے میں موبائل سگنلز کا سنگین مسئلہ ہے، وائی فائی ڈیوائسز بھی ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہا۔ایسوسی ایشنز نے متعلقہ حکام سے یہ معاملہ اٹھایا مگر تین ماہ سے حالات جوں کے توں ہیں۔انکا کہنا تھا کہ عدالت میں داخل ہونے کے وکلاء اور سائیلین کا رابطہ کٹ جاتا ہے، اور کیسز پر بھی اثر پڑرہا ہے۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی کے صدر نے جو فیصلہ کیا ہم اس کے ساتھ ہونگے۔