پشاور(خصوصی نامہ نگار) خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام صوبائی اوپن بیلٹ ٹیسٹ میں کامیاب مرد وخواتین کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس، بلٹس اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور ارشاد خان ، واپڈا یونین خیبرپختونخوا کے وائس چیئر مین یاسر کاروان ، سماجی کارکن طارق شاہ اور انٹر نیشنل کراٹے ریفری ( شیہان) صاحبزادہ الہادی نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ ریڈ بیلٹ میں محمد یوسف ، کامل علی ، عبدالقادر ، عبدالرحمان ، عتیق الرحمان ، محمد شہباز ، یوسف ، محمد رضا، محمد حسنین ، عبدالرحمان ، محمد فیضان ، محمد احمد ، محمد علی ، امن خان ، عدن خان ، گل مکئی ، یشفاناصر، ، صدام حسین ،حمزہ، احمد یار شنواری ، ثاقب خان ، عالیان کامیاب ، بلیو بیلٹ میں اسد خان ، احمد عباس ، بلال ، عبدالہادی ، حمزہ خان ، مرتضیٰ ، یاسین خان ، زبیر شاہ ، یلو بیلٹ میں جویریہ ہادی ، ثومیہ بختاور، فضل کریم ، گرین بیلٹ میں یحییٰ ہادی ، محمد سنان ، محمد سعد ، صلاح الدین جبکہ براؤن بیلٹ میں محمد اویس خان کامیاب قرار پائے۔مجموعی طور پر جویریہ ہادی نے پہلی، محمد سنان نے دوسری اورعبدالکریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، ثومیہ بختاور، اسد خان اور یحییٰ ہاد ی نے بہترین کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کیا۔