• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں شہریوں کی شکایات کی سماعت

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انفارمیشن کمشنرز محمد ارشاد اور ارشد احمد نے خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن میں عوامی شکایات کی سماعت کی جس میں سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ آبپاشی سمیت مختلف اضلاع کی ٹی ایم ایز اور کئی دیگرمحکموں کے آفیسرز کمیشن میں پیش ہوئے۔جمرود کے رہائشی نواب شیر نے محکمہ بلدیات خیبر سے تحصیل آفس جمرود میں ملازمین کی تفصیلی فہرست، 24-2023 کی آڈٹ رپورٹس کی کاپیاں اور جمرود میں بیوٹیفیکیشن پروجیکٹس سے متعلق تفصیلات مانگی تھیں۔ جس کی سماعت میں محکمہ بلدیات کی جانب سے معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ پروفیشنل ڈویلپمنٹ سنٹر (زنانہ) خیبر نے بھی شہری کی جانب سے مانگی گئی معلومات کمیشن کو فراہم کردیں جبکہ محکمہ آبپاشی نے تفصیلات کی فراہمی کیلئے مزید 10 دن کا وقت مانگ لیا۔ اس کے علاوہ سی اینڈ ڈبلیو، اور ٹی ایم اے خیبر کے کیسز میں کمیشن نے شہریوں کو ہدایات جاری کیں کہ پہلے متعلقہ اداروں کو درخواست جمع کرائی جائے کیونکہ کمیشن میں شکایت سے پہلے متعلقہ ادارے کو درخواست دینا ضروری ہے۔
پشاور سے مزید