• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ پور، نامعلوم افراد نے نوجوان کو قتل کردیا، پشتخرہ سابقہ دشمنی پر شہری جاں بحق

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے علاقے شاہ پور میں نامعلوم افراد نے 30سالہ شخص کو قتل کردیا جبکہ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں بھی سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی پر شہری کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا گیا ہے ۔ تھانہ شاہ پورپولیس کے مطابق سعادت ٹاؤن زیر تعمیر پلاٹ میں انہیں عاصم کی نعش ملی ہے جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ پولیس نے موقع سے اہم شواہد اکٹھی کرلی ہیں جبکہ نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کردی ہے ۔ ادھر تھانہ پشتخرہ پولیس کو سیار حسین شاہ ولد سعید بختیار شاہ سکنہ آبدرہ نے بتایاکہ وہ گھر میں موجود تھااس دوران اسے اطلاع ملی کہ اس کے بھائی نذیر اکبرکو ولی آباد آفریدی گڑھی کے علاقے میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے ۔انہوںنے بتایاکہ اس کے بھائی کو قتل مقاتلہ کی سابقہ دشمنی کی بناءپر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی پشتخرہ سمیت دیگر پولیس افسران نے پہنچ کراہم شواہد اکٹھی کرلیں جبکہ ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
پشاور سے مزید