• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطائیت کے خاتمے کے لئے اقدامات سے متعلق آگاہی مُہم تیز کرنے کا فیصلہ

پشاور(خصوصی نامہ نگار)خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن نے عوام میں کمیشن سے متعلق شعور اُجاگر کرنے اور عطائیت کے خاتمے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہی مُہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن عزم رحمان کے مطابق اس سلسلے میں صوبے کے مختلف اضلاع میں آگاہی سیمیناروں کا اہتمام کیا جارہا ہے، سول ہسپتال اکوڑہ خٹک نوشہرہ میں اس سلسلے میں کمیشن کے انسپکٹرز سیمینار منعقد کیا جس میں علاقہ مکینوں اور شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ انسپکٹرز نے عطائیت کے ناسور اور کمیشن کی جانب سے اس کے خاتمے کیلئے کئے جانے والے اقدامات اور عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے کمیشن کی جانب سے مہم کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ عطائیت کی روک تھام میں مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے عطائیوں سے کبھی علاج نہیں کروائیں گے۔ سیمینار کے شرکاء کو عطائیوں کیخلاف آن لائن شکایات درج کروانے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔
پشاور سے مزید