پشاور(لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے با ہمی ا شتراک سےسرمایہ کاری، فنا نشل لیٹریسی اور ا سٹا ک کاروبار کی لسٹنگ کے حوا لے سے شعور پید ا کر نے کیلئے آگاہی پرو گرا م کا آغازکر دیاجس کا بنیاد ی مقصد خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاروں کے فروغ اور مالیاتی خواندگی کے تحفظ کو یقین بنا نا ہے۔مالیاتی تصورات، سرمایہ کاری کی بنیادی باتوں اور مالیاتی منصوبہ بندی کے بارے میں بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کرنا بھی پرو گر ام کے شا مل ہے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سینئر ا فسر ان اور منتظمین کا کہنا تھاکہ مذکورہ مشتر کہ اقدا م مالیاتی خواندگی کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔