• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر، شاہی استقبالیہ، احتجاج اور تجارتی سیاست

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں انہیں شاہی استقبالیہ اور سب سے بڑا گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، احتجاج اور تجارتی سیاست، کئیر اسٹارمر اور ٹرمپ کے اہم تجارتی مذاکرات، دھاتوں پر ٹیرف معاہدہ زیر بحث، لندن میں مظاہرے، قلعے کی دیوار پر ٹرمپ اور ایپسٹین کی تصاویر، گرفتاریاں، غزہ کے مسئلے پر بھی اختلاف، فلسطینی ریاست تسلیم کرنے پر واشنگٹن ناخوش، میئر صادق خان نے ٹرمپ کو انتہاپسند سیاست کو ہوا دینے والا قرار دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچے جہاں شاہی خاندان نے ان کا شاندار استقبالیہ کیا، لیکن یہ دورہ شدید احتجاجات اور سیاسی تنازعات کے سائے میں جاری ہے۔ ونڈسر کیسل میں شاہی ضیافت اور فوجی پریڈ کے ساتھ ٹرمپ کو خوش آمدید کہا گیا، جبکہ لندن میں مظاہرین نے ان کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قلعے کی دیوار پر ان اور جیفری ایپسٹین کی تصاویر پروجیکٹ کیں، جس پر گرفتاریاں بھی ہوئیں۔

دنیا بھر سے سے مزید