پیرس (اے ایف پی) ناقص سیکورٹی کے باعث پیرس کے نیشنل نیچرل ہسٹری میوزیم سے چوروں نے سونے کے نایاب نمونے چرا لیے جن کی مالیت چھ لاکھ یورو (سات لاکھ ڈالر) بتائی جا رہی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کے مطابق میوزیم کا الارم اور نگرانی کا نظام جولائی میں سائبر حملے کے بعد متاثر ہوا تھا۔ میوزیم کے ڈائریکٹر ایمانوئل سکولیس نے کہا کہ ہم ایک انتہائی پیشہ ور گروہ کا سامنا کر رہے ہیں اور اس کے پاس جدید آلات موجود تھے۔ یہ اتفاق نہیں کہ انہوں نے انہی خاص نمونوں کو نشانہ بنایا۔چوری کے بعد میوزیم نے معدنیات گیلری کو بند کر دیا ہے اور دیگر نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔