کراچی(نیوزڈیسک)برطانیہ کی حکمران جماعت کے دو ارکان پارلیمنٹ کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ سائمن اوفر اور پیٹر پرنسلے پارلیمانی وفد کے ہمراہ گئے تھے، وفد مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں طبی اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لینےگیا ہے۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا۔لیبر ارکان پارلیمنٹ نے اسرائیلی رویے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں طبی سہولتوں کو درپیش چیلنجز کو قریب سے دیکھنا چاہتے تھے لیکن اسرائیل نے اجازت نہ دی۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں اسرائیلی سفارت خانے نے واقعے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔