ماسکو(اے ایف پی) روسی صدر پیوٹن او بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق،فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ گفتگو اس موقع پر ہوئی جب واشنگٹن کی جانب سے دونوں ملکوں کے بڑھتے معاشی روابط پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ فون کال کے بعد ایک سرکاری اجلاس میں روسی صدر نے کہا کہ بھارت اور روس کے تعلقات غیر معمولی طور پر پُراعتماد اور دوستانہ ہیں۔وزیرِاعظم مودی نے ایکس پر کہا کہ وہ ہمارے خصوصی اور ترجیحی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور یہ کہ بھارت یوکرین تنازع کے پُرامن حل کی طرف ہر ممکن تعاون دینے کے لیے تیار ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر محصولات بڑھا دیے ہیں، جو روسی تیل کا ایک بڑا خریدار بن گیا ہے۔