• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق

کراچی( اسٹاف رپورٹر )شہر میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سائٹ بی کے علاقے گلبائی پل کے اوپر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔دونوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخمی شخص بھی دم توڑ گیا۔متوفین کی شخص کی شناخت 35 سالہ واجد علی ولد عمر علی اور 45سالہ عبدالسلام ولد احباب گل کے ناموں سے ہوئی ہے۔نیو کراچی کے علاقے یو پی موڑ یوٹرن کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 50سالہ شمیم زوجہ شفیق کے نام سے کی گئی،متوفیہ گارڈن کی رہائشی تھی۔متوفیہ اپنے شوہر کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھی جب نامعلوم تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے فرار ہو گئی۔ جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود جیل چورنگی پردہ پارک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔متوفی کی شناخت 60 سالہ محمد رضی ولد محمد تقی کے نام سے ہوئی۔بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتجے میں 3 موٹر سائیکلوں پرسوار 4 افراد زخمی ہو گئے۔ نارتھ کراچی سیکٹر 5بی ون پیلے اسکول کے قریب مبینہ طور پر گھر کی چھت سے گھر کر نوجوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتالث منتقل کیا گیا۔متوفی نوجوان کی شناخت 18 سالہ حبیب ولد کامران کے نام سے ہوئی۔نارتھ کراچی سیکٹر 1B1خواجہ اجمیر نگری مدینہ مسجد کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔متوفی کی شناخت 22سالہ اعظم خان ولد پرویز خان کے نام سے ہوئی۔ فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ لیبارٹری سگنل کے قریب زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔متوفی کی شناخت 35 سالہ عمر ولد اسلم کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید