• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ماڑی پور کے علاقے میں گھر میں پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کی حدود بوتنی گوٹھ منٹھار ہوٹل کے قریب گھر میں پراسرار طور پر زہرہلی چیز کھانے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔متوفیہ خاتون کی لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کی شناخت 21 سالہ سارہ دختر علی اکبر کے نام سے کی گئی ، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید