کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی جو کبھی روشنیوں کا شہر کہلایاجاتا تھا، آج بدترین مسائل کا شکار ہے ٗکراچی کے مسائل کی اصل ذمہ دارپپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر ہیں ٗ پیپلزپارٹی کا نصب العین ہے کہ اداروں پر قبضہ کر کے عوام کے حقوق غصب کیے جائیں،شہر ی پانی، بجلی اور گیس جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سڑکیں کھنڈرات میں بدل گئی ہیں جبکہ گلیاں کچرے اور غلاظت کے ڈھیر کا منظر پیش کر رہی ہیں،کراچی کی طرح اورنگی ٹاؤن پر بھی قابض چیئرمین براجمان ہیں، عوام مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، اہلیان اورنگی اپنے ووٹ کی طاقت سے جاگیرداروں اور وڈیروں سے نجات حاصل کر کے جماعت اسلامی کے نامزد امیدواروں کو کامیاب کریں ٗالیکشن کمیشن اور اس کاعملہ عوام کے ووٹ کا تقدس برقرار رکھے اور حقیقی نمائندوں کو کامیاب قرار دے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن یوسی 1میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔