کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی تھانے کی حدود سیکٹر 36میں فائرنگ کے واقہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور لاش کو تحویل میں لے کر جناح اسپتال منتقل کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص ڈاکو ہے جس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ محمد علی نامی شہری سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کی ، فرار ہونے کے دوران شہری نے موقع پاکر دونوں ملزمان کو موٹر سائیکل سے نیچے گرادیا اور ملزمان سے اسلحہ چھین لیا ۔پولیس نے بتایا کہ شہری نے ڈاکوؤں کے پاس موجود اسلحے سے ملزمان پر فائرنگ کردی جس سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا۔