کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اہل خانہ کے لئےایچ پی وی ویکسینیشن کیمپ لگایا گیا۔ یہ اقدام صوبے میں جاری ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد بچیوں کو سرویکل کینسر جیسے مہلک مرض سے بچانا ہے۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، ماہرین صحت اور کینسر سروائیورز نے شرکت کی۔