• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی روڈ، بی آر ٹی منصوبے کے باعث عوام کو شدید مشکلات،متحدہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی انجینئر سید عثمان، معید انور، فرحان انصاری اور شارق جمال نے کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر زیرِ تعمیر ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے باعث عوام کو درپیش شدید مشکلات پر تحریکِ التواء جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ، مریض اور راہگیر روزانہ اذیت ناک صورتحال سے گزر رہے ہیں جبکہ پانی اور سیوریج کے مسائل نے بھی شدت اختیار کرلی ہے، ناقص منصوبہ بندی اور انتظامی نااہلی کے باعث شہری ٹریفک جام، گردوغبار اور راستوں کی بندش جیسے مسائل کا شکار ہیں۔ ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے سہولت کی بجائے عذاب ثابت ہورہا ہے، انتظامیہ کی غفلت، غیر سنجیدگی اور بدانتظامی نے عوام کو شدید کرب میں مبتلا کردیا ہے۔ سندھ حکومت کے اربوں روپے کے منصوبے صرف فوٹو سیشن اور دکھاوے تک محدود ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید