کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔اقوام متحدہ ہو او آئی سی یا یورپی یونین سب نے دیکھنے کے باوجود آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔کب تمام مسلم حکمران جاگیں گے اور ایک مسلم بلاک بنا کر مسلمانوں پر ظلم و بربریت کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہوں گے۔ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ ہو یا او آئی سی کوئی بھی اسرائیل کی ظلم و بربریت روکنے کے لیے اقدامات نہیں کر رہا ہے۔غزہ میں بھوک افلاس پھیل چکی ہے۔