• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی درخواست پر بھینس کالونی ریلوے پل کی تعمیر کا کام روکنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج ملیر نے شہریوں کی درخواست پر بھینس کالونی ریلوے پل کی تعمیر کاکام روکنے کا حکم دیا۔عدالت نے شہریوں کی درخواست پر تعمیر کا کام روکنے کا حکم دے دیا۔شہریوں کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پل کی تعمیر سے ہمارے گھروں کے راستے بند کر دیے گئے ہیں ۔ہمیں کوئی متبادل راستے نہیں دیئے گئے۔عدالت نے حکم دیا کہ مکینوں کو متبادل راستے دینے تک پل کی تعمیر کا کام روکا جائے۔پل کی تعمیر کا افتتاح میئر کراچی مرتضی وہاب نے تین روز قبل کیا تھا ۔ایک سو دنوں میں پل کا کام مکمل ہونا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید