• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ جیتنے پر بھارتی کپتان کا محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار


دبئی (نمائندہ خصوصی) بھارتی کرکٹ بورڈ کھیل کو پوری طرح سیاست زدہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ ہینڈ شیک تنازع کی گرد بھی بیٹھی نہیں تھی کہ بھارتی ٹیم کے کپتان سوریاکمار یادیو نے ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی موجودگی پر تحفظات کا اظہار اور ان کے ہاتھ سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوریا کمار یادیو نے اے سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیت جاتا ہے تو میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہاتھوں ٹورنامنٹ کی ٹرافی قبول نہیں کروں گا۔ ایشیا کپ فائنل کے دو دن بعد ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ دبئی میں محسن نقوی کی سربراہی میں ہوگی۔ ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ممالک کے کھلاڑیوں میں مصافحہ نہ ہونے کی وجہ سے شروع ہونے والا تنازع مزید بڑھ گیا۔ اب اس میں مزید شد ت آئے گی۔

اسپورٹس سے مزید