دبئی (نمائندہ خصوصی) سری لنکا کے آل راؤنڈر دونیتھ ویلالاگے کے والد، سورنگا ویلالاگے جمعرات کی رات انتقال کرگئے جمعے کی صبح وہ آخری رسومات ادا کرنے کولمبو روانہ ہوگئے۔ سورنگا ویلا لاگے کو کولمبو میں دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق والد کو جب دل کا دورہ پڑا تو ویلا لاگے افغانستان کیخلاف ابوظبی میں ایشیا کپ کا میچ کھیل رہے تھے، افغانستان محمد نبی نے میچ کے آخری اوور میں ویلا لاگے کو پانچ چھکے لگائے تھے۔ کرکٹر کو والد کی موت کی خبر ہیڈ کوچ اور ٹیم مینجمنٹ نے دی۔ افغان آل راؤنڈر نے اس خبر پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ویلالاگے کو مضبوط رہنے کا پیغام دیا ہے۔