کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) منصور احمد کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت پاکستان نے مالدیپ کو شکست دیکر ساف انڈر 17فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ کولمبو میں پاکستان 5-2 سے جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ منصور احمد نے 12 ویں، 32 ویں اور 45 ویں منٹ میں گول کیے ۔ محمد عبداللّٰہ نے دو گول کیے۔ مالدیپ کیلئے ایلان احمد محمد شایان نے گول اسکور کیے۔ پاکستانی ٹیم اب آخری گروپ میچ میں پیر کو بھارت سے کھیلے گی۔