• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ: بھارت سے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے باوجود عمان ناکام

دبئی (عبدالماجد بھٹی) ایشیا کپ کرکٹ کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے عمان کو21 رنز سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ عمان نے مضبوط ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ گروپ اے میں بھارت نے پہلی اور پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ عمان 189رنز کے ہدف کے تعاقب میں 4 وکٹ پر 167رنز بناسکی ۔ عامر کلیم 64 ، حماد مرزا 51، کپتان جتیندر سنگھ نے 32 رنز اسکور کیے۔ بھارت کیلئے کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، ہاردیک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے ایک، ایک وکٹ لی۔ جمعرات کو ابوظبی میں بھارت نے 8 وکٹ پر188رنز بنائے۔ سنجو سیمسن نے56رنز45 گیندوں پر بنائے ۔ تلک ورما نے دو چھکوں ور ایک چوکے کی مدد سے29 ، ابھیشک شرما نے 15 گیندوں پر38 رنز بنائے۔ شبمن گِل 5 رنز بنا کر بولڈ جبکہ ہاردیک پانڈیا ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ شاہ فیصل ، جتن رماندی اور عامر کلیم نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔

اسپورٹس سے مزید