دبئی (نمائندہ خصوصی) ٹیسٹ کپتان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پیٹ کمنز کا کہنا ہے کہ میں پہلے سے اچھا محسوس کر رہا ہوں، فٹنس میں مزید بہتری کے لیے جم ورک جاری ہے، ایشز سیریز کھیلنے کیلئے پرامید ہوں، لیکن ابھی وقت کا انتظار ہے۔ پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کی وجہ سے کئی ہفتوں سے ری ہیب میں مصروف ہیں ۔ ایشز سیریز 21 نومبر سے شروع ہو گی۔