دبئی (نمائندہ خصوصی) ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی۔ ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پاک بھارت میچ کیلئے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ساڑھے تین سو درہم یعنی تقریباً 27 ہزار روپے پاکستانی میں ٹکٹ دستیاب ہیں۔ شائقین ٹکٹس دبئی اسٹیڈیم کے قریب اور ابوظبی شیخ زاید اسٹیڈیم کے باہر ٹکٹ کاؤنٹر سے حاصل کر سکتے ہیں۔