ابوظبی (جنگ نیوز) ایشیا کپ میچ میں افغان کپتان راشد خان سری لنکا کے خلاف بولڈ ہوکر ریویو مانگنے پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔ سری لنکن بولر کو کھیلتے ہوئے گیند ان کےبیٹ سے لگی اور وکٹوں سے جاٹکرائی، وہ سمجھے انہیں ایل بی ڈبلیو دیا گیا ہے جس پر امپائر سے ری ویو مانگنے لگے۔ راشد کے اشارے پر امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں آگاہ کیا کہ وہ بولڈ ہوئے ہیں۔ افغان کپتان کے اس انداز پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔