• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ: سدرہ دوسری سنچری کے باجود پاکستان کو نہ جتواسکیں

دبئی (نمائندہ خصوصی) دوسرے ون ڈے انٹر نیشنل میں جنوبی افریقا نے پاکستان ویمنز کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم پر 25رنز سے شکست دے کر سیریز دوصفر سے جیت لی۔ بارش کے باعث میچ کو 46 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فاتح سائیڈ نے 46 اوورز میں3وکٹ پر 292 رنز بنائے۔ تزمین برٹس171 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہیں۔ کپتان لاورا وولورٹ100رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ پاکستان کو 313 رنز کا ہدف دیا گیا۔ جو جواب میں 287رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، سدرہ امین نے مسلسل دوسری سنچری 122 اور نتالیہ پرویز نے 78رنز بنائے ۔ پی سی بی چئیرمین محسن نقوی نے بھی میچ دیکھا۔

اسپورٹس سے مزید