کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے مختلف ملکوں میں سیاسی کشیدگی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں سیاسی بنیاد پر مقابلوں میں عدم شرکت، ایونٹ کی منسوخی اور کھلاڑیوں کو ویزا جاری نہ کرنے کی شکایت پر سخت قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا، بعض ملکوں نے اس حوالے سے بھارتی رویہ کی شکایت کی جس میں کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے گئے، یہ اقدام کھلاڑیوں کے حق پر ڈاکا ڈالنے کے مترادف ہے، اجلاس میں بھارت کو کہا گیا ہے کہ مستقبل میں اس صورت حال کو روکا جائے، 2036 اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند بھارت بارہا اولمپک اصول کی خلاف ورزی کرچکا ہے۔ پاکستانی بلائنڈ کرکٹ، اسکریبل، اسنوکر اور اسکواش ٹیموں کو ویزے نہ دینا اس کی کھلی مثال ہے۔