• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حنیف محمد ٹرافی: فاٹا نے ملتان کو 81 رنز سے شکست دیدی

دبئی (نمائندہ خصوصی) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے چوتھے اور آخری دن میں فاٹا نے ملتان کو 81 رنز سے شکست دیدی۔ ملتان کو 214 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 132 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ آصف آفریدی اور حیات اللہ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی میں راولپنڈی نے ڈیرہ مراد جمالی کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ راولپنڈی نے ملنے والا 68رنز کا ہدف ایک وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ڈیرہ مراد جمالی کی دوسری اننگز میں داؤدخان نے 145 رنز بنائے۔ مبصرخان نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ رحیم یار خان میں آزاد جموں کشمیر نے حیدرآباد کو 36 رنز سے شکست دے دی۔ حیدرآباد کو 116 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم صرف 79 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ آزاد جموں کشمیر کی دوسری اننگز میں حسن رضا نے 95 رنزبنائے جواد علی بھٹی نے 7 وکٹیں اور میچ میں10 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

اسپورٹس سے مزید