کراچی (اسٹاف رپورٹر) مالدیپ میں کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 20-18اور23-06 سے شکست دیدی ۔ پاکستان کی جانب سے آصف علی کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بھارت کو بھی دو صفر سے ہرایا تھا۔