• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن کے قریب ہونیوالادھماکہ قابل مذمت ہے،میر علی حسن زہری

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے زراعت و کوآپریٹیوز بلوچستان اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان میر علی حسن زہری نے پاک افغان بارڈر کے سرحدی شہر چمن کے قریب ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں کر سکتے قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد از جلد دھماکے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گےدھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے میر علی حسن زہری نے جاں بحق افراد کی مغفرت، لواحقین کے لیےصبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
کوئٹہ سے مزید