دبئی(نمائندہ خصوصی)ایشیا کپ سپر فور میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل پی سی بی چیئرمین اور اے سی سی چیئرمین محسن نقوی دبئی پہنچ گئے ہیں ۔ وہ پاکستان بھارت کا میچ دیکھیں گےانہوں نے سلیکٹر عاقب جاوید کے ہمراہ پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ان کے حوصلے بڑھائے۔ پاکستان ٹیم نے تین گھنٹے پریکٹس کی جبکہ بھارت کا آپشنل ٹریننگ سیشن تھا جس میں شمبن گل، ابھیشیک شرما اوروورن چکرورتی نے پریکٹس سیشن میں شرکت کی۔رات کو محسن نقوی آئی سی سی اکیڈمی پہنچ گئے انہوں نے گراونڈ میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا سے طویل مشاورت کی۔وہ کافی دیر پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں موجود رہے۔