کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان نے مالدیپ میں کھیلی جانے والی کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی،پاکستان نے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا کو 2.0سے مات دی اسکور 24-15 اور 28-5 سے جیتا ہے، میچ میں 18 پوائنٹس بنانے والے کاشف علی میں آف دی میچ قرار پائے۔شاہد بشیر، مدثر شہزاد اور احمد حسن بیگ نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا۔ ہفتے کو دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 0-2 سے میچ جیت کر لیگ مرحلے میں پہلی پوزیشن یقینی بنائی۔ پاکستان نےپانچوں میچوں میں فتح حاصل کی۔