دبئی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کےدو گالفرز سعد حبیب اور نعمان الیاس سری لنکا ایمچرگالف چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کولمبو روانہ ہوگئے۔134 ویں سری لنکا گالف چیمپئن شپ 23ستمبر سے شروع ہوگی ابتدائی دو روز کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد ٹاپ 32 پلیئرز کیلئے 25سے 28تک حتمی راؤنڈ ہوں گے۔ چیمپئن شپ کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جنرل ضیا الحق ٹرافی کیلئے بھی مقابلہ ہوگا سری لنکا ٹیم جنرل ضیا الحق ٹرافی کا دفاع کرے گی۔